امریکی خاتون کا بال سنوارنے کی مصنوعات بنانے والی کمپنی پر مقدمہ درج

امریکی خاتون نے بال سیدھا کرنے کی مصنوعات بنانے والی کمپنی پر مقدمہ دائر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ وہ انکی مصنوعات کا استعمال کرنے سے کینسر کا شکار بنیں۔
امریکی خاتون نے معروف ملٹی نیشنل میک اپ مصنوعات بنانے والی کمپنی ’لوریل‘ پر مقدمہ دائر کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ وہ اسی کمپنی کی مصنوعات کا استعمال کرنے سے کینسرجیسے مرض کا شکار بنیں۔
خاتون نے کمپنی پر الزام لگایا کہ انہوں نے کمپنی سے بالوں کو سیدھا کرنے والی مصنوعات استعمال کی تھی جس کے بعد وہ رحم مادر کی کینسر میں مبتلا ہوگئیں تھیں۔
خاتون نے مقدمے میں بتایا کہ وہ تقریباً 2 دہائیوں سے زائد عرصے سے لوریل کمپنی کی مصنوعات استعمال کررہی تھیں، جس کے بعد وہ بچے دانی کے کینسر میں مبتلا ہوگئیں اور انہیں ’ہسٹریکٹومی‘ نامی سرجری کے عمل سے گزرنا پڑا۔
خاتون کے ذاتی وکیل نے بتایا کہ ’بالخصوص سیا فام خواتین کے لیے بنائی جانے والی مصنوعات استعمال کرنے سے یہ خواتین کافی عرصے سے اس خطرناک بیماریوں میں مبتلا ہورہی ہیں۔‘
مقدمہ میں دیگر کمپنیوں کے علاوہ امریکا میں فرانسیسی کاسمیٹک کی معروف کمپنی لوریل پر ہرجانے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔
حال ہی میں نیشنل کینسر انسٹی ٹیوٹ کے جریدے میں شائع ایک تحقیق میں بالوں کو سیدھا کرنے والی کیمیائی مصنوعات کے استعمال اور رحم مادر کے کینسر کے درمیان تعلق کے حوالے سے بتایا گیا تھا کہ بالوں کو سیدھا کرنے سمیت انہیں سنوارنے کی بعض کیمیکل پر مشتمل مصنوعات خواتین کو رحم مادر کے کینسر کا شکار بنا رہی ہیں۔
تحقیق کے مطابق ایسی خواتین جو 4 سے زائد بار کیمیائی مصنوعات استعمال کرتی ہیں ان میں کیمائی مصنوعات نہ کرنے والی خواتین کے مقابلے میں رحم مادر کے کینسر میں مبتلا ہونے کے امکانات 2 گنا بڑھ جاتے ہیں۔



