اہم خبریںپاکستان

آن لائن کیب سروس اوبر نے کراچی میں اپنی سروسز بند کردیں

اوبر نے کراچی سمیت پاکستان کے بڑے شہروں میں اپنی سروسز بند کردیں۔

آن لائن ٹرانسپورٹ ایپ اوبر نے کراچی میں آپریشن بند کر دیا۔

اوبر کی جانب سے کراچی،  ملتان فیصل آباد،پشاور اور اسلام آباد میں سروسز بند کرنے کی تصدیق کی گئی ہے۔

اوبر کا کہنا ہےکہ اس کی سروسز لاہور میں جاری رہیں گی جب کہ جن پانچ شہروں  میں سروسز بند کی گئیں ان کی کریم کی سروسز جاری رہیں گی۔

 

 

کراچی کے صارفین کی جانب سے اوبر ایپ کھولنے پر اس ایپ کے صرف لاہور میں دستیاب ہونے کی اطلاع دی جا رہی ہے۔

اوبر کی جانب سے ڈرائیور حضرات کے لیے مخصوص ایپ پر اس حوالے سے ڈرائیورز سے مخاطب ہو کر کہا گیا ہے کہ اوبر نے 11 اکتوبر 2022ء سے کراچی، ملتان، فیصل آباد، پشاور اور اسلام آباد میں اوبر سروسز فراہم نہ کرنے مشکل فیصلہ کیا ہے۔

ڈرائیور حضرات کی ایپ میں کہا گیا ہے کہ آپ 11 اکتوبر 2022ء کے بعد اوبر ایپ استعمال کرنے والی سواریوں کو نقل و حمل کی سہولت فراہم نہیں کر سکیں گے اور نہ ہی آپ ان شہروں میں اوبر ایپ تک رسائی حاصل کر پائیں گے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button