شوبز

لنڈا بازار سے استعمال شدہ کپڑے اور جوتے لے کر پہنا کرتی تھی، فضا علی

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف ماڈل و اداکارہ فضا علی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ شوبز میں نیا نیا قدم رکھتے ہی لنڈا سے شاپنگ کرتی تھیں۔

فضا علی نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں ان مشکلات کے حوالے سے بات کی جن کا اُنہوں نے اپنے کیریئر کے آغاز میں سامنا کیا ہے۔

اُنہوں نے بتایا کہ ’میں نے کراچی میں اپنا پہلا اپارٹمنٹ کافی مشکل سے خریدا‘۔

اُنہوں نے مزید بتایا کہ’میرے لیےپیسے جمع کرنا بہت مشکل تھا کیونکہ میں اپنی تعلیم مکمل کررہی تھی اور دوسرا مجھے اپنی والدہ کے کینسر کے علاج کے اخراجات بھی اُٹھانے تھے جوکہ کافی مہنگا ہے‘۔

فضا علی نے بتایا کہ’میں لنڈا بازار سے استعمال شدہ کپڑے اور جوتے لے کر پہنا کرتی تھی، میں کبھی عالی شان ہوٹلوں میں کھانا نہیں کھایا‘

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button