
اسلام آباد: سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ شکور شاد کے استعفے کی معطلی سے سارے استعفے معطل ہوگئے ہیں ۔ عدالتی اور قانونی جنگ میں عدلیہ پر بڑی ذمہ داری آگئی ہے ۔
پی ڈی ایم سے متعلق اپنی ٹویٹ میں شیخ رشید نے کہا کہ پی ڈی ایم اپنے بیٹوں میں بانٹ رہی ہے جبکہ غریبوں کو ڈانٹ رہی ہے ۔ یہ غربت مٹاؤ نہیں ، غریب مکاؤ پالیسی لائے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمران انقلابی نہیں ، سیلابی ہیں ۔ ابھی تک صوبوں میں گورنر بھی نہیں لگائے جاسکے ۔
شکور شاد کےاستعفےکی معطلی سےسارےاستعفےمعطل ہوگئےہیں۔PDMاپنےبیٹوں میں بانٹ رہی ہےغریبوں کوڈانٹ رہی ہے۔ابھی تک صوبوں میں گورنرنہیں لگاسکے۔یہ غربت مٹاؤ نہیں،غریب مکاؤ پالیسی لائےہیں۔یہ انقلابی نہیں،سیلابی ہیں۔خارجہ پالیسی میں دوحہ میٹنگ کےبعدبڑاUٹرن آگیاہے۔امدادنہیں،حکم نامےآرہے ہیں
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) September 10, 2022
سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ خارجہ پالیسی میں دوحہ میٹنگ کے بعد بڑا یو ٹرن آگیا ہے ۔ ملک میں امداد نہیں ، حکم نامے آرہے ہیں ۔ سامراجی پالیسیاں آرہی ہیں ، ڈالر نہیں آرہے ، ڈالر کے ذخائر اب بھی منفی ہیں ۔ ڈالر کی شدید قلت ، سندھ میں فصلوں کی تباہی ، مہنگائی کا طوفان ، قوم کا امتحان ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ریاست کی طاقت اور عوام کی طاقت آمنے سامنے ہیں ۔ قوم کی قوت برداشت جواب دے گئی ہے ۔



