
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے وزیر اعظم ہاؤس پہنچے جہاں وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے ان استقبال کیا۔
سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس سیلاب زدگان سے اظہار یکجہتی کے لیے پاکستان آئے ہیں اور دورہ پاکستان کے دوران وہ سیلاب متاثرین سے بھی ملاقات کریں گے۔
UN Secretary General Antonio Guterres has reached Pakistan on a 2-day solidarity visit amidst the catastrophic situation caused by floods in Pakistan. @UN pic.twitter.com/MfiLUT8pwQ
— The Daily CPEC (@TheDailyCPEC) September 9, 2022
وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس کی پاکستان آمد کا خیر مقدم کرتے ہوئے مشکل گھڑی میں یک جہتی کے اظہار کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ سیکرٹری جنرل ایسے موقع پر پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں جب ایک تہائی پاکستان سیلاب میں ڈوبا ہوا ہے۔ ان کے دورے سے سیلاب متاثرین کے مسائل اور مشکلات کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے میں مدد ملے گی۔



