میخائل گورباچوف 91 برس کی عمر میں ماسکو میں انتقال کرگئے
روس کے سابق صدر میخائل گورباچوف 91 برس کی عمر میں ماسکو میں انتقال کرگئے۔
غیرملکی خبرایجنسی کےمطابق روسی خبر رساں اداروں نے بتایا ہے کہ میخائل گورباچوف طویل عرصے سے شدید بیمار اور زیرعلاج تھے۔ ان کا انتقال 30 اگست بروز منگل کی شام کوہوا۔
Mikhail Gorbachev, who changed the course of history by triggering the demise of the Soviet Union and was one of the great figures of the 20th century, has died in Moscow aged 91https://t.co/MlCTtSOCX3 pic.twitter.com/VGugsoXBVW
— AFP News Agency (@AFP) August 31, 2022
میخائل گورباچوف 1985 سے 1991 تک روس کے صدر رہے۔ انھیں 1990 میں امن کا نوبل انعام دیا گیا۔
انھوں نے 1996 کے صدارتی انتخابات میں بطور آزاد امیدوار حصہ لیا تاہم وہ صرف 0.5 فیصد ووٹ حاصل کرسکے۔ ان انتخابات میں بورس یلسن کامیاب ہوئے تھے۔
روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے میخائل گورباچوف کے انتقال پرشدید افسوس کا اظہار کیا۔



