اہم خبریںپاکستان

پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنماء کی جانب سے سیلاب متاثرین کی امداد کےلئے 50 50 کے نوٹ تقسیم

پاکستان پیپلزپارٹی خواتین ونگ کی صدر اور پارٹی چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کی پھپھو فریال تالپور تو فی الحال صوبے کے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے آگےنہیں آئیں لیکن ان کے شوہر نے ہمدردی کی نئی تاریخ رقم کردی ہے۔

 

 

سوشل میڈیا پر فریال تالپورکے خاوند اور رکن قومی اسمبلی منور تالپورکی ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں وہ متاثرین میں گھرے امدادی رقم تقسیم کررہے ہیں۔

 

 

 

ایک ویڈیو کلپ میں منورتالپور کو 50 روپے کے نوٹوں کی گڈی ختم ہوجانے کے بعد واپس جانے سے قبل تالیاں بجانے کا اشارہ کرتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

 

منورتالپور کی جانب سے بے یارومددگار متاثرین کو فی کس 50 روپے دیے جانے پریہ ویڈیودیکھنے والے سوشل میڈیا صارفین نےسندھ کا امیرترین خاندان ہونے کے باوجود ایسی امداد پرشدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button