
پشاور : سابق وزیر اعظم عمران خان نے ملک دشمن اقدام کرتے ہوئے خیبرپختونخوا حکومت کو آئی ایم ایف اور حکومت پاکستان کے درمیان معاہدہ روکنے کی ہدایت کردی ہے۔
پاکستان کے سب سے معتبر اور سینئر صحافی طلعت حسین نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ سابق وزیر اعظم عمران خان نے کے پی حکومت کو آئی ایم ایف سے معاہدہ روکنے کی ہدایت کر دی۔
Imran Khan directed KP govt to stall IMF deal. While the Jhagra letter uses technical issues to stall the deal, Fawad Ch has made it clear this is meant to get “fresh elections”. After ties with the US, EU, China, SA, now it is IMF that has become Imran’s political chessboard
— Syed Talat Hussain (@TalatHussain12) August 26, 2022
انہوں نے کہا کہ کے پی کے وزیر خزانہ تیمور جھگڑا کا وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کو خط اور اس کی کاپی آئی ایم ایف کو بھیجنا معاہدے کو روکنے کے لیے تکنیکی مسائل کے لیے ہے۔
سینئر صحافی کا کہنا ہے کہ ترجمان پی ٹی آئی فواد چودھری نے کل ایک انٹرویو میں واضح کیا کہ اس کا مقصد “تازہ انتخابات” کروانا ہے۔



