شوبز

پاک فوج کی سیلاب سے متاثرہ گلوکا عبدالوہاب بگٹی سےملاقات

 

ڈیرہ مراد جمالیپاک آرمی کے برگیڈیئر مرتضی اور ایف سی 72 ونگ کے کرنل احمد معروف گلوگار عبدالوہاب بگٹی کے گوٹھ پہنچ گئے اور ان سے ملاقات کی۔

پاک فوج اور ایف سی کے جوانوں نے سنگر عبدالوہاب بگٹی کے گوٹھ میں سیلاب متاثرین میں ٹینٹ، راشن اور ادویات تقسیم کیے ۔ برگیڈیئر مرتضی اور کرنل احمد معروف نےعبد الوہاب بگٹی کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

گزشتہ 4 دنوں سے مسلسل طوفانی بارشوں سے کوک اسٹوڈیو کے گلوکار عبدالوہاب بگٹی کا گھر بھی زمین بوس ہوگیا۔ ان کا تین کمروں پر مشتمل کچا گھر تھا۔ مجبوری کے عالم میں وہ اپنے بچوں کو لے کر ڈیرہ مراد جمالی شہر میں کسی دوست کے مکان میں رہائش پذیر ہیں۔

 

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button