تازہ ترین

گھٹنوں سے ٹرّانے کی آوازیں کیوں آتی ہیں؟

اکثر نماز پڑھتے یا پھر زمین پر بیٹھتے وقت گھٹنوں سے آوازیں آتی ہیں، لیکن کیا آپ نے کبھی غور کیا کہ یہ آواز آتی کیوں ہے؟

بعض اوقات گھٹنوں کے درمیان جوڑ بڑھ جانے یا پھر جوڑ صحیح جگہ نہ ہونے کی وجہ سے ایسا ہوتا ہے۔

اس کی ایک وجہ یہ بھی ہو سکتی ہے کہ آپ کے گھٹنوں کے گرد غیر ضروری پٹھے بن جائیں، اگر آپ کے گھٹنوں کے گرد چوٹ لگی ہو اور اس کا مناسب علاج نہ ہوا ہو، تو یہ صورت حال اس طرح خطرناک ہو سکتی ہے۔

کیونکہ یہ غیر ضروری پٹھے گھٹنوں کے کچھ حصوں کے ساتھ الجھ جاتے ہیں، جس کی وجہ سے ٹک ٹک کی آوازیں آنے لگتی ہیں۔

امریکا کے بیلر کالج کے محققین نے لوگوں کے ایک بڑے گروپ کے مابین مطالعہ کرایا جن کے گھٹنوں سے چٹخنے کی آوازیں باقاعدگی سے آتی تھیں۔

تحقیق سے معلوم ہوا کہ ان میں سے 75 فیصد لوگوں کو اوسٹیو آرتھرائیٹس تھا، جس کا مطلب ہے کہ ان کے جوڑ چڑھے ہوئے تھے۔

آرتھرائیٹس ہونے سے سوزش اور ٹیڑھا پن ہوسکتا ہے جس کے سبب حرکت کی صورت میں ٹک ٹک کی آوازیں آسکتی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button