شوبز

ہالی ووڈ اداکارہ ایمبر ہرڈ دنیا کی خوبصورت ترین عورت قرار

ہالی ووڈ کی اداکارہ ایمبرہرڈ جو جونی ڈیپ کی سابقہ اہلیہ بھی رہیں ہیں کو دنیا کی حسین ترین اداکارہ قرار دیا گیا ہے۔

سابق شوہر جونی ڈیپ کے خلاف ہتک عزت کا کیس ہارنے کے بعد اداکارہ کے چہرے کے خدوخال  کا چرچا سوشل میڈیا کی زینت بن گیا ۔ وہ 2016 میں دنیا کی خوبصورت ترین خواتین میں اپنا نام درج کرواچکی ہیں۔

 

 

 

ایمبر ہرڈ کا چہرہ سائنسی طور پر دنیا میں خوبصورت قرار دیا گیا ہے، یونانی خوبصورتی کے فارمولے کے تحت ان کی آنکھوں، ناک اور ہونٹوں سمیت پورے چہرے کی پیمائش کی گئی، جس کے بعد انہیں دنیا کے دلکش چہروں میں شامل کیا گیا۔

 

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق 2016ء میں ایمبر ہرڈ کے چہرے کا جائزہ تصاویر کی مدد سے لیا گیا تھا، جس میں خوبصورتی کا تناسب 91.85 فیصد تھا۔

یونانیوں نے دریافت کیا کہ یہ تناسب فطرت میں ہر جگہ پایا جاتا ہے اور ہزاروں سالوں سے یہ خیال کیا جاتا ہے کہ یہ دنیا کے سب سے خوبصورت چہروں کو پرکھنے کا خفیہ فارمولا ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button