
سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ ملک کا حال اناڑیوں کے ہاتھوں سونپ کر عوام سے جمہوریت کا انتقام لیا جارہا ہے۔
ڈالر کی قیمت میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے مہنگائی کے خلاف باشن دینے والے آج ڈھیٹ بنے ہوئے ہیں ملک کا حال اناڑیوں کے ہاتھوں سونپ کر عوام سے جمہوریت کا انتقام لیا جارہا ہے رینٹل اتحادی اپنی الگ دکان لگائے بیٹھے ہیں عوام ان کے خلاف انقلاب کے لیے تیارہوچکی ہے
— Imran Ismail (@ImranIsmailPTI) June 20, 2022
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں عمران اسماعیل نے لکھا کہ ڈالر کی قیمت میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے. مہنگائی کے خلاف باشن دینے والے آج ڈھیٹ بنے ہوئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ رینٹل اتحادی اپنی الگ دکان لگائے بیٹھے ہیں. عوام ان کے خلاف انقلاب کے لیے تیارہوچکی ہے۔



