کھیل

برطانیہ میں جنوبی افریقی کرکٹر پر حملہ، حالت تشویش ناک

POTCHEFSTROOM, SOUTH AFRICA – JANUARY 30: Mondli Khumalo of South Africa bowls during the ICC U19 Cricket World Super League Cup Quarter Final 3 match between Bangladesh and South Africa at JB Marks Oval on January 30, 2020 in Potchefstroom, South Africa. (Photo by Jan Kruger-ICC/ICC via Getty Images)

انگلینڈ میں جنوبی افریقا کی جانب سے انڈر 19 کھیلنے والے فاسٹ بولر مونڈلی خمالو ایک حملے میں شدید زخمی ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق 20 سالہ جنوبی افریقی کرکٹر پر برج واٹر کے علاقے میں فری آرن اسٹریٹ پر ایک قحبہ خانے کے باہر حملہ کیا گیا جس میں وہ شدید زخمی ہو گئے۔

مونڈلی خمالو پر حملے کے شبے میں ایک 27 سالہ شخص کو حراست میں لیا گیا تاہم بعدازاں اسے چھوڑ دیا گیا۔

ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق بطور اوور سیز کھلاڑی اپنے پہلے دورے پر برطانیہ آنے والے نوجوان کرکٹر کی حالت خطرے میں ہے۔

جنوبی افریقا کی جانب سے انڈر 19 کرکٹ کھیلنے والے مونڈلی خمالو اب تک 4 فرسٹ کلاس میچز اور ایک لسٹ اے میچ کھیل چکے ہیں۔

نارتھ پیتھرٹن کرکٹ کلب کا کہنا ہے کہ اپنے سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے کرکٹر کے حملے میں زخمی ہو کر اسپتال منتقل ہونے پر بہت رنجیدہ ہیں اور کرکٹر کی جلد صحتیابی کے لیے پرامید ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button