
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ہم کسی سپر پاور نہیں اللہ کے سامنے جھکیں گے۔
شانگلہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہماری حکومت روس سے پٹرول خریدنا چاہتی تھی۔ ہمارے دور میں ریکارڈ پیداروار ہوئی اور انڈسٹری نے ترقی کی۔ ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت بڑھ گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جو لوگ ہم پر ابھی مسلط ہوئے ہیں وہ ملک کو دیوالیہ ہونے کی طرف لیکر جارہے ہیں۔ یہ لوگ پولیس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ دیر کے جلسے میں آئندہ کا لائحہ عمل دوں گا، شفاف الیکشن تک حقیقی آزادی کی تحریک جاری رہے گی۔
انہوں نے کہا کہ بزدل لوگ عورتوں اور بچوں پر ظلم کرتے ہیں۔ جو قوم خوف کے بت کو نہیں توڑتی وہ غلام بن جاتی ہے۔ یہ الیکشن کمیشن سےمل کردھاندلی کی تیاری کررہےہیں۔



