اسرائیل کا دورہ کرنے والی خاتون انیلہ علی کا عمران خان کو پیغام


اسرائیل کا دورہ کرنے والی پاکستانی نژاد امریکی خاتون انیلہ علی نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی پاکستانی وفد نے اسرائیل کا دورہ نہیں کیا بلکہ جس وفد نے اسرائیل کا دورہ کیا وہ پاکستانی نژاد امریکی بین المذاہب گروپ ہے۔
ٹویٹر پر پاکستانی نژاد امریکی خاتون انیلہ علی کا کہنا تھا کہ عمران خان صاحب برائے مہربانی اپنے سیاسی مسائل کے حل کیلئے جھوٹ بولنا چھوڑ دیں، کسی پاکستانی وفد نے اسرائیل کا دورہ نہیں کیا بلکہ پاکستانی امریکی بین المذاہب گروپ نے اسرائیل کا دورہ کیا ہے۔
@ImranKhanPTI Sb. There was no #Pakistan delegation visiting #Israel. There was a Pakistani-American 🇺🇸 🇵🇰 interfaith group that made the visit. @ammwecofficial. @ImranKhanPTI kindly stop using lies to solve your political problems.
— Anila Ali (@anilaali) May 29, 2022
انیلہ علی نے سوال اٹھایا کہ کیوں امریکن مسلم اینڈ ملٹی فیتھ ویمن ایمپاورمنٹ کونسل اورشراکہ اسرائیل گئیں؟
ساتھ ہی جواب دیا کہ اسرائیل جانے کا مقصد کتاب اللہ کو ماننے والوں کے درمیان امن قائم کرنا ہے اور حضرت ابراہیم ؑکے لوگوں کے ساتھ رابطہ قائم کرنا ہے تاکہ اسلام کے مطابق امن کی کوشش کر سکیں۔
انیلہ علی نے عمران خان کو مینشن کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستانی نژاد امریکن بین المذاہب ہم آہنگی خواتین کا گروپ تھا جس نے اسرائیل کا دورہ کیا، برائے مہربانی پاکستانی لوگوں کو غلط اطلاعات کی بنیاد پر غافل نہ بنائیں، اپنی سیاسی لڑائی خود لڑیں۔
انیلہ علی نے ایک اور ٹویٹ میں لکھا کہ ہمارا پاکستانی امریکن وفد سعودی عرب، دبئی اور بحرین کے لوگوں سے ملا اور ہم نے اسرائیل اور فلسطین میں امن قائم کرنے کے طریقوں پر بات چیت کی۔
پاکستانی نژاد امریکن خاتون نے اپنے اکاونٹ سے علی زیدی کے ہمراہ تصویر شیئرکی اور لکھا عمران خان صاحب کیا میں نے علی زیدی کے ساتھ بھی الحاق کر لیا ہے؟



