نامور کوہ پیما علی رضا سد پارہ انتقال کرگئے

اسکردو میں پہاڑ سے گر کر زخمی ہونے والے نامور کوہ پیما علی رضا سد پارہ انتقال کرگئے۔
اہل خانہ کے مطابق علی رضا سد پارہ کی نماز جنازہ آج صبح 9 بج کر 30 منٹ پر اولڈ ینگ امام بارگاہ میں ادا کی گئی، جب کہ ان کی تدفین بھی اولڈ ینگ کے مقامی قبرستان میں کی گئی۔
رپورٹس کے مطابق 66 سالہ کوہ پیما علی رضا گزشتہ کچھ دنوں سے ریجنل اسپتال میں زیر علاج تھے۔ انہوں نے نانگا پربت، گیشربرم ون، براڈ پیک اور گیشربرم ٹو کو مجموعی طور پر ریکارڈ 17 مرتبہ سر کیا ہے۔
وہ 1986سے کوہ پیمائی کے شعبے سے وابستہ تھے۔ انہیں رواں سال کے ٹو کی مہم جوئی پر جانا تھا۔ علی رضا سدپارہ نے 8 ہزار میٹر سے بلند چار چوٹیوں کو 16 بار سر کیا۔
پاکستان کے 55 سالہ علی رضا سدپارہ کا شمار ملک کے معروف کوہ پیماؤں میں ہوتا ہے وہ ملک میں موجود 8 ہزار سے بلند پانچ چوٹیوں میں سے 4 کو متعدد بار سر کرنے کا اعزاز حاصل کرچکے ہیں۔



