صحت

ایسپرن اور آئی بیوپروفن جیسی درد کش ادویات استعمال کرنے والے افراد کیلئے اہم خبر

ماہرین نے ایسپرن، آئی بیوپروفن اور دیگر درد کش ادویات استعمال کرنے والے افراد کو خبردار کیا ہے۔

نئی تحقیق کے نتائج میں ماہرین نے بتایا ہے کہ یہ درد کش گولیاں تکلیف کا خاتمہ نہیں کرتیں بلکہ ممکنہ طور پر تکلیف کے سبب کو سنگین تر کرتی ہیں۔

کینیڈا اور اٹلی کے سائنس دانوں نے اپنی اس مشترکہ تحقیق میں لیبارٹری میں انسانوں اور چوہوں کے خلیوں پر تجربات کیے، جن کے نتائج میں علم ہوا کہ قلیل مدتی افاقے کے تناظر میں دردکش ادویات مؤثر ثابت ہوتی ہیں اور مریض کو وقتی آرام آ جاتا ہے لیکن طویل مدت کو پیش نظر رکھتے ہوئے ایسے لوگ فائدے میں رہتے ہیں جو ان ادویات کا زیادہ استعمال نہیں کرتے۔

سائنس دانوں نے کہا کہ جو لوگ درد کش ادویات کھاتے ہیں، وقت کے ساتھ ان میں درد کی شدت بڑھتے جانے کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔

دوسری طرف جو لوگ جسم میں درد کی صورت میں فوری طور پر ان ادویات کا استعمال نہیں کرتے، ان کا مدافعتی نظام اس درد کے خلاف متحرک ہوتا ہے، جس کے نتیجے میں ایسے لوگوں میں عارضے کے مستقل خاتمے کی راہ ہموار ہوتی ہے۔

تحقیقاتی رپورٹ میں ماہرین نے لوگوں کو ہدایت کی کہ جو لوگ کسی عارضے میں مبتلا ہیں اور دردکش ادویات کھا رہے ہیں، وہ فوری طور پر ان کا استعمال ترک مت کریں بلکہ اس میں بتدریج کمی لائیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button