اہم خبریںپاکستان

عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کی والدہ کا بیان سامنے آگیا

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر جاری کردہ ایک ویڈیو میں دانیہ شاہ کی والدہ ایک لڑکے کے ہمراہ نظر آئیں۔ پوچھا گیا کہ یہ کون ہے جسے دانیہ شاہ کا بوائے فرینڈ کہا جارہا ہے؟ عامر لیاقت کی تیسری ساس نے کہا کہ یہ میرا اکلوتا بیٹا ہے۔ اس کو بھی دھمکیاں دی گئیں۔

دانیہ شاہ کی والدہ نے کہا کہ میرے بیٹے کو عامر لیاقت نے گالیاں دیں۔ یہ دانیہ کا اس سے 2 سال چھوٹا بھائی ہے۔ غلط تبصرے نہ کریں، بھائی بھائی ہوتے ہیں۔ لوگ غلط باتیں کر رہے ہیں اور کہا جارہا ہے کہ ہمیں پیسہ چاہئے۔ ہمیں کسی چیز کی ضرورت نہیں۔

والدہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم عزت دار لوگ ہیں، ہمیں عزت چاہئے۔ اگر عامر لیاقت عزت والا ہوتا، ہمیں دھمکیاں نہ دی جاتیں، تشدد نہ کیا جاتا تو ہم مقدمہ کبھی نہ کرتے۔ ہم اس کا ہر ظلم سہہ لیتے کیونکہ ہم سہنے والے لوگ ہیں لیکن اس نے دھمکیاں دیں۔

بیان میں دانیہ شاہ کی والدہ نے کہا کہ پہلے پولیس سے رابطہ عامر لیاقت نے کیا۔ اس کے بعد ہم نے ڈر کر علیحدگی کا فیصلہ کیا۔ اب ہم عدالت پہنچ گئے ہیں۔ ہمارے پاس اس کے خلاف ثبوت ہیں۔ ہمیں پتہ چل گیا ہے کہ عامر لیاقت نشہ کرتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button