شوبز

بھارتی اداکارہ زرین خان نے عید الفطر کیوں نہیں منائی؟

معروف بھارتی اداکارہ زرین خان نے کہا ہے کہ ان کی والدہ ہسپتال میں داخل ہیں اس لیے عید نہیں منا پائیں، جب ان کی والدہ ہسپتال سے ڈسچارچ ہوجائیں گی تووہ عید کی خوشیاں منائیں گی۔

ایک انٹرویو میں بھارتی اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں کس طرح عید مناسکتی ہوں جب میری والدہ آئی سی یو میں ہیں، جب وہ ہی ہمارے پاس موجود نہیں ہیں تو میں اپنے گھر میں عید کیسے مناؤں۔ میری زندگی اپنی والدہ کے گرد گھومتی ہے اور وہ ہی میری دنیا ہیں۔

واضح رہے کہ زرین خان کا گیت ’عید ہوجائے گی‘ حال ہی میں ریلیز ہوا ہے جس میں بگ باس کنٹسٹنٹ عمر ریاض بھی ان کے ساتھ ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button