نورا فتیحی کے معاشقے کی خبریں، ممکنہ بوائے فرینڈ کون؟


بولی وڈ کی معروف رقاصہ اور اداکارہ نورا فتیحی کے ڈانسر ٹیرنس لوئس سے گہرے تعلقات کی افواہیں پھیلی ہوئی ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ریئلٹی شو ’انڈیاز بیسٹ ڈانسر‘ کے دوران جج کے فرائض انجام دینے والے ٹیرنس لوئس اور نورا فتیحی کے آپس میں مزاج ملتے نظر آئے، شو میں دونوں کی ذہنی ہم آہنگی کو بھی دیکھتے ہوئے مداحوں نے اندازہ لگانا شروع کردیا کہ اداکارہ اور ڈانسر ایک دوسرے کے بہت قریب آچکے ہیں۔
جبکہ نورا اور ٹیرنس نے اب تک اس ضمن میں کوئی وضاحت پیش نہیں کی۔
ایک انٹرویو کے دوران ٹرینس لوئس سے سوال ہوا کہ آپ کی اور نورا فتیحی کی فطرت آپس میں بہت میل کھاتی ہے اس کی کیا وجہ ہے؟
جس پر انہوں ںے ہنستے ہوئے جواب دیا کہ یہ راز کی بات ہے اور اسے راز ہی رہنے دیں، میں اس بارے میں آف کیمرہ بتاؤں گا۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ حقیقت ہے کہ نورا سے بہت اچھی دوستی ہے، آپس میں مزاج بھی بہت ملتا ہے، وہ ایک باصلاحیت اور جذبے سے کام کرنے والی فنکارہ ہیں، سچ بولوں تو میں نے کئی لوگوں کا دل بھی توڑا ہے۔
ٹیرنس کی جانب سے اس بیان پر پرستاروں کا شک یقین میں بدلنے لگا ہے کہ دونوں کے درمیان سچ میں کوئی چکر ہے۔



