انٹر نیشنلاہم خبریں
پاکستان میں صحافتی اداروں پر عائد پابندیوں کا علم ہے،امریکا

امریکا نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ دو طرفہ مذاکرات میں صحافیوں کے ساتھ حکومتی رویے کو بارہا اٹھایا ہے۔
واشنگٹن میں منگل کو پریس بریفنگ میں وزیرخارجہ اینتھونی بلنکن نے بتایا کہ پاکستان کے ساتھ کئی مذاکرات کے دور میں صحافیوں کے ساتھ روا رکھے جانے والے سلوک پر بات چیت ہوئی ہے۔
انھوں نے بتایا کہ انسانی حقوق کی سالانہ رپورٹ میں بھی اس بات کی نشان دہی کی جاچکی ہے اور امریکا کو علم ہے کہ پاکستان میں میڈیا اور سول سوسائٹی پر واضح پابندیاں عائد ہیں۔
انھوں نے کہا کہ آزاد پریس اور باخبر عوام پاکستان سمیت کسی بھی قوم اور اس کے مستقبل کے لیے ضروری ہوتا ہے تاہم پاکستان میں حالیہ اقدامات آزادی رائے کے خلاف ہیں۔
اینتھونی بلنکن نے مزید کہا کہ صحافیوں کے حوالے سے حکومتی اقدامات امن کے لئے نقصان دہ اور باالخصوص کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے۔



