پکوان

عید پر بنائیں مٹن یخنی پلاؤ

اجزاء:

مٹن(اچھی طرح دھو کر پپیتا پاؤڈر لگا کر 20 منٹ کے لیے رکھ دیں) ایک کلو،چاول (20منٹ پہلے بھگو دیں)ایک کلو،پیازدوعدد،لہسن، ادرک کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ،سبز مرچ آٹھ عدد،نمک حسبِ ذائقہ،ثابت گرم مسالادو چمچ،کیوڑا ایک چائے کا چمچ،دہی آدھا کپ،جاوتری پاؤڈر ایک چائے کا چمچ،لہسن چارجوے،ادرک(کاٹ لیں) ایک انچ کا ٹکڑ،املی(پانی میںبھگو دیں) ایک کھانے کا چمچ اور تیل حسبِ ضرورت۔

یخنی بنانے کے لیے: ثابت دھنیا ایک کھانے کا چمچ،ثابت سفید زیرہ ایک کھانے کا چمچ،بادیان کے پھول چار عدد،سونف ایک چائے کا چمچ،دار چینی ایک کھانے کا چمچ، لونگ ایک چائے کا چمچ، تیزپات دو عدد اورثابت کالی مر چ ایک کھانے کاچمچ۔ان تمام اجزاء کو ململ کے کپڑے میںباندھ کر پوٹلی بنالیں۔

ترکیب:

 ایک پتیلی میں حسبِ ضرورت پانی لے کر اس میں مسالے والی پوٹلی، مٹن ، ایک پیاز ، لہسن اور ادرک ڈال کرڈھکن ڈھک کر یخنی تیار کرلیں۔جب یخنی بن جائے ،تو یخنی اورگوشت الگ الگ کرلیں اور پوٹلی نچوڑ کر پھینک دیں۔اب دوسری پتیلی میں تیل گرم کرکے پیاز براؤن کریں اور لہسن، ادرک کا پیسٹ ڈال فرائی کرلیں۔ پھر گوشت اورثابت گرم مسالا ڈال کر اچھی طرح بھون لیں۔ اب اس میں یخنی،چاول، سبز مرچ،دہی اورنمک ڈال کرایک اُبال آنے پراملی کا پانی،جاوتری پاؤڈر اورکیوڑا ڈال کرپکنے دیں۔اگر یخنی کم ہوتو مزید پانی ڈال لیں۔ پانی خشک ہوجائے تو دَم دے دیں ۔لذیذمٹن یخنی پلاؤ تیار ہے ۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button