اہم خبریںپاکستان

مسجد نبویﷺ میں نعرے بازی پر پاکستانیوں پرجرمانہ ،5 سال قید

سعودی حکومت نے مسجد نبوی ﷺ کا تقدس پامال کرنیوالے درجنوں پی ٹی آئی سپورٹرز کوگرفتارکرلیا ہے۔

مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کا تقدس پامال کرنے میں ملوث ڈیڑھ سو کے قریب افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور افراد کو پانچ سال قید، ساٹھ ہزار ریال جرمانہ اور تاحیات حج و عمرے پر پابندی لگادی گئی ہے۔

 

تفصیلی تفتیش کے بعد جن افراد نے نعروں کے ساتھ دست درازی کی ہے یا گالیاں دی ہیں انہیں کوڑوں کی سزا کے ساتھ عمر قید بھی متوقع ہے۔

غالب امکان ہے کہ اب پاکستانیوں کے لیے عمرہ و حج ویزا پالیسی اپ ڈیٹ کر دی جائے گی اور شرائط اب سخت ہوں گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ شب حکومتی وفد کے مسجد نبوی ﷺآمد کے موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے سپورٹرز نے مسجد نبوی ﷺ میں شدید نعرے بازی کی اور حکومتی ارکان کے ساتھ دست درازی بھی کی گئی جس پر سعودی حکومت نے ذمہ داران کو گرفتار کرلیا ہے۔

 

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button