پاکستان

خودکش بمبار کی آخری ٹوئٹ نے سب کو کنفیوز کردیا

جامعہ کراچی میں چینی باشندوں کی وین پر حملہ کرنے والی بلوچ خاتون کی طرف سے کی گئی آخری ٹوئٹ کو لیکر صارفین کافی بحث کر رہے ہیں۔

شاران بلوچ کے نام سے بنے ٹوئٹر اکاءونٹ پر نظر دوڑائی جائے تو کراچی دھماکے والے دن دوپہر 2 بج کے 10 منٹ پر ایک ٹوئٹ کی گئی جس میں الوداعی پیغام جاری کیا گیا۔
خاتون حملہ آورنے ٹوئٹر پر پوسٹ کئے گئے اپنے آخری پیغام میں لکھا کہ رخصت اف اور ان سنگت جس کا مطلب “وہ جار ہی ہیں مگر یہ سنگت چلتی رہے گی”۔
اس ٹوئٹر اکاءونٹ سے کی گئی ٹوئٹ پر لوگ حیران ہیں جو اپنی جانب توجہ مبذول کروارہی ہے وہیں کچھ صارفین اس ٹوئٹ کا وقت دیکھ کر ششد رہ گئے۔

 

 

ٹوئٹ کی ٹائمنگ کا بغور جائزہ لیا جائے تو دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بتاتی ہے کہ دھماکہ 2بج کر6منٹ پر ہوا جبکہ ٹوئٹ 2بج کر 10 منٹ پر کی گئی۔

سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ حملہ آور خاتون کے اکاءونٹ سے کس نے ٹوئٹ کی ممکنہ طور پر خاتون نے ٹوئٹ شیڈول کی ہو یا ان کا اکاءونٹ کسی اور کے استعمال میں ہو۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button