اہم خبریںپاکستان

عمران خان کو کراچی لانے کے لیے کس نے اخراجات ادا کئے؟

وفاق میں حکومت کے خاتمے کے بعد تحریک انصاف کا کراچی میں پہلا جب کہ مجموعی طور پر دوسرا جلسہ تھا۔ اس سے قبل پشاور میں عمران خان نے پہلا جلسہ کیا اور اتوار کی شب کراچی میں طاقت کا مظاہرہ کیا۔

عمران خان جلسہ کرنے خصوصی جہاز کے ذریعے کراچی پہنچے جس پر لوگوں کا کہنا تھا کہ جہاز اسپانسرڈ تھا کیا؟

عمران خان کو کراچی لانے والے جہاز کی دم پر ایپل لفظ نمایاں تھا جس کی وجہ سے یہ بھی پوچھا گیا کہ کیا ایک معروف کاروباری ادارے نے عمران خان کا دورہ کراچی اسپانسرڈ کیا ہے؟

جہاز پر نمایاں طور پرلکھے ہوئے ایپل کی وجہ سے اس بات کو تقویت ملی کہ وہ جہاز معروف کاروباری ادارے اینگرو کی ملکیت ہے جس کا ایک زمانے میں پارٹی کے جنرل سیکریٹری اسد عمر بھی حصہ تھے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر ہونے والی چہ میگوئیوں کے دوران ہی اینگرو کارپوریشن نے واضح طور پر کہا کہ جہاز اینگرو کے ذیلی ادارے اینگرو فرٹیلائزر کی ملکیت ہے۔

اینگرو نے چارٹر اور نجی خدمات فراہم کرنے والی ایئرلائن پرنسلی جیٹ کے ذریعے طیارہ استعمال ہونے کی تصدیق کی لیکن اس بات سے صاف انکار کیا کہ انہوں نے عمران خان کے سفری اخراجات اٹھائے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان میں نجی جہاز رکھنے والے افراد یا اداروں کے لیے یہ سہولت موجود ہے کہ جب وہ اپنا طیارہ استعمال نہ کر رہے ہوں تو اسے دیگر اداروں کے ذریعے کرائے پر دے سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button