
سابق وزیرِاعظم اور چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان آج مزارِ قائد پر جلسہ عام سے خطاب کریں گے ۔ پی ٹی آئی کی جانب سے کراچی کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ کرنے کا دعویٰ کیا جارہاہے ۔ اس موقع پر کراچی بھر میں مختلف مقامات، سڑکوں اور شہراہوں پر عمران خان کے حق میں بینرز آویزاں کئے گئے ہیں ۔
عمران خان کی جانب سے جلسے میں شرکت کرنے والوں سے درخواست کی گئی ہے کہ شرکاء اپنے ساتھ قومی پرچم لائیں تاکہ تحریک انصاف کے جلسے میں حب الوطنی اور ملک سے محبت کا عملی مظاہرہ ہوسکے ۔
عمران خان کا کہنا ہے کہ یہ امریکی شہ پر مقامی میر جعفروں کی معاونت سے حکومتیں بدلنے کے خلاف پاکستان کی خودمختاری اور حقیقی جمہوریت کی ایک جنگ ہے ۔
واضع رہے کہ باغِ جناح میں ہونے والے اس عظیم الشان جلسے میں تحریکِ انصاف کی تمام اعلیٰ قیادت سمیت خود عمران خان بھی شرکت کریں گے ۔ تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے کراچی کے سابق رکن قومی و صوبائی اسمبلی کارکنان کے ہمراہ ایک روز پہلے ہی ریلیوں کی شکل میں جلسے کے مقام پر جمع ہونا شروع ہوگئے ہیں۔



