شوبز

عالیہ بھٹ اور رنبیرکپورکی شادی کادن بالآخرآ پہنچا

بالی ووڈ کی معروف جوڑی اداکارہ عالیہ بھٹ اور اداکار رنبیر کپور کی شادی آج ہوگی۔

رپورٹس کے مطابق کپور اور بھٹ خاندان کے افراد کے علاوہ کئی قریبی دوستوں کو رنبیر کپور کی رہائش گاہ واستو میں دیکھا گیا ہے جبکہ شادی کی خوشی میں بطور تحفہ سونے کا گل دستہ بھی رنبیر کپور کے گھر پہنچا دیا گیا ہے۔

اطلاعات ہیں کہ دلہن عالیہ بھٹ سبیاساچی کا ڈیزائن کیا ہوا عروسی لباس زیب تن کریں گی جس کا دوپٹہ خاص طورسے ان کے قریبی دوست منیش ملہوترا نے بنایا ہے۔

 

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی میں مہندی کی تقریب میں کرشمہ کپور، کرینہ کپور، ایان مکھر جی اور دیگر شوبز ستاروں نے شرکت کی تھی۔

انڈیا ٹوڈے کے مطابق شادی کے بعد عالیہ بھٹ امریکا روانہ ہوجائیں گی جہاں وہ ہالی ووڈ میں اپنی پہلی فلم ہارٹ آف سٹون کی شوٹنگ کا آغازکریں گی، دوسری جانب رنبیربھی رشمیکا منڈنا کے ساتھ سندیپ ریڈی وانگا کی فلم شوٹ کروائیں گے۔

واضح رہے کہ شادی کی اہم تقریب یعنی پھیرے 17 اپریل کو لیے جائیں گے۔

 

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button