عامر لیاقت نے تیسری بیوی کو طلاق دیدی؟

ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے اپنی اٹھارہ سالہ تیسری بیوی سیدہ دانیہ شاہ کو طلاق دینے کی خبروں کی تردید کردی۔
عامر لیاقت نے ٹوئٹر پر اڑتی افواہوں کو رد کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی اور اس کے کرائے کے لوگ میری اور دانیہ شاہ کی علیحدگی کی جھوٹی خبریں پھیلا رہے ہیں۔
انھوں نے مخالفین کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ میری نجی زندگی میں مداخلت کی تو بہت برا ہوسکتا ہے، دانیہ اور میں ایک دوسرے سے بہت محبت کرتے ہیں۔
I vehemently deny all the rumors that PTI and its mercenaries are spreading that I have parted ways with Dania. We love each other immensely. I warned PTI and their rented goons., Don’t enter in my home, otherwise nothing will be left@ImranKhanPTI pic.twitter.com/xXBmpVa4wb
— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) April 12, 2022
کچھ دنوں سے عامر لیاقت اور دانیہ شاہ کی طلاق کی خبروں کا بازار خاصا گرم ہے صارفین کا کہنا ہے کہ جس طرح ڈاکٹر صاحب نے پہلی اور دوسری بیوی کو طلاق دی اسی طرح دانیہ سے بھی عیلحدگی اختیار کرلی لیکن گذشتہ روز دانیہ نے ایک چھوٹا سا ویڈیو کلپ بنایا جس میں وہ یہ کہتی نظر آرہی ہیں کہ یہ بے بنیاد خبریں ہیں ہم دونوں کے بیچ ایسا کچھ نہیں ہوا۔



