سعودی عرب میں بندروں کے درمیان گھمسان کی جنگ


سعودی عرب کے ایک گاؤں سے متعدد وڈیو کلپس نسوشل میڈیا پر وائرل ہورہے ہیں جن میں بندروں کی دو ٹولیوں کے بیچ گھمسان کی لڑائی دیکھی جا سکتی ہے۔
عرمرم نامی گاؤں ‘رجال المع’ ضلع میں واقع ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بندروں کی ایک ٹولی معرکے کو فیصلہ کن بنانے کے لیے ایک گھر کی چھت پر چڑھ گئی۔ اس دوران میں علاقے کے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
اس سلسلے میں ببون بندروں کے نقصانات کا جائزہ لینے سے متعلق پروگرام کی سائنسی ٹیم کی خاتون سربراہ پاؤلا بیبسورتھ نے متاثرہ علاقوں کے مکینوں اور آبادی پر زور دیا کہ وہ بندروں کو کھانے پینے کی اشیاء نہ دیں اور ان کی طرف نہ دیکھیں۔ اس طرح وہ ان بندروں کے حملوں اور منفی اثرات سے محفوظ رہ سکیں گے۔
قرية عرمرم التابعة لمركز الحريضه محافظة رجال المع تعاني من ظاهرة القرود حيث اصبحت تشكل خطر كماتشاهدون
رساله ومناشده للمسؤلين نطالب بإيجادالحلول قبل مالايحمد عقباه pic.twitter.com/Cb0p1xgFi5— موسى هادي عسيري (@musaaeasiri) April 7, 2022
پاؤلا کے مطابق اہم بات ان بندروں سے دور رہنا ہے۔ اس لیے کہ جو کوئی انہیں کھانے کی چیز دے گا وہ ممکنہ طور پر ان کا نشانہ بن سکتا ہے۔
پاؤلا نے بتایا کہ ببون بندر دیگر جانوروں سے مختلف ہوتے ہیں۔ جو کوئی انہیں کھانا پیش کرتا ہے یہ اسے اپنے خادم کی نظر سے دیکھتے ہیں۔
یاد رہے کہ مملکت میں قومی مرکز برائے ترقّیِ جنگلی حیات کے زیر انتظام زمینی ٹیموں نے چند روز قبل ببون بندروں سے متاثر علاقوں کا سروے شروع کیا تھا۔ اس کا مقصد مملکت کے متعدد علاقوں میں بندروں کے پھیلاؤ کے مسئلے کا مناسب حل تلاش کرنا ہے۔
مذکورہ ٹیمیں 6 صوبوں میں کام کر رہی ہیں۔ اس کام کا مقصد ببون بندروں کی تعداد میں اضافے سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لینا ہے۔ اس طرح ماحولیاتی، سماجی، طبی اور اقتصادی نوعیت کے ضرر پر روک لگائی جا سکے گی۔



