عدم اعتماد کامیاب ہوتے ہی امریکا، برطانیہ اور بھارت سے ردِ عمل آگیا


امریکا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں، امریکا توقع کرتا ہے کہ پاکستان کی سیاسی جماعتیں آئین کی پاسداری کریں گی۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے امریکا کی طرف سے عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ سیاسی جماعتیں گڈ گورننس اور جمہوری اقدار پر قائم رہیں گی، امریکا پاکستان سمیت کسی بھی ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرتا۔
دوسری جانب عالمی میڈیا نے عمران خان کی معزولی کی خبر کو بریکنگ نیوز کے طور پر نشر کیا، بی بی سی نے بھی عمران خان کی معزولی کی خبر بریکنگ نیوز دی۔
سی این این نے کہا کہ سابق کرکٹ اسٹار عمران خان کی ہنگامہ خیز مدت کا خاتمہ ہو گیا۔
برطانوی اخبار دی گارجئین نے عمران خان کی معزولی کی خبر لیڈ اسٹوری کے طور پر چھاپی۔
ہمسایہ ملک بھارتی کی اخبار ٹائمز آف اندیا نے سرخی لگائی “عمران خان آؤٹ”۔



