

آپ نے دیکھا ہوگا کہ اکثر جب ہم فروٹ چاٹ بناتے ہیں تو وہ کچھ دیر بعد کالی ہونی شروع ہجاتی ہے۔
فروٹ چاٹ کالی ہونے سے بچانے کے لئے ایسا کیا کریں کہ آپ کے پھل بالکل تروتازہ رہیں اور آپ کا کام بھی نہ بڑھے۔
رمضان میں آئے دن افطار پارٹیاں ہو تی رہتی ہیں، ایسے میں اپنا کام کم کرنے کے لئے پھل وغیرہ پہلے سے کاٹ کر رکھ دئیے جاتے ہیں تاکہ کام کچھ کم ہو جائے۔
لیکن پھل کاٹ کر رکھنے سے کچھ پھل جن میں آئرن کی مقدار زیادہ ہو وہ کالے اور بد شکل ہو جاتے ہیں۔
تو ایسے میں کیا ایسی ٹپ اپنائیں کہ ہمارا کام بھی سمٹ جائے اور پھل بھی اپنی تروتازگی نہ کھوئیں۔
اس کیلئے پھلوں کو کاٹ کر اس میں لیموں کا رس نچوڑ دیں اور اچھی طرح ملا لیں ، پھلوں کا ذائقہ بھی اچھا ہو جائے گا اور پھل کالے بھی نہیں ہوں گے۔



