پاکستان
ڈی چوک پر پھانسی دینے کا مطالبہ کردیا گیا


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما مراد سعید نے مطالبہ کیا ہے کہ غداروں کو ڈی چوک پر کھڑا کر کے پھانسی دے دی جائے۔
ڈی چوک میں کارکنوں سے خطاب میں مراد سعید کا کہنا تھا کہ پاکستان کسی سے ڈکٹیشن نہیں لے گا اور اپنی پالیسی خود بنائے گا۔
امریکا کو اڈے نہ دینے پر ایبسولیوٹلی ناٹ کہنے پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ایبسلیوٹلی ناٹ کہنے کی کیا ضرورت تھی۔
مراد سعید کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے بیرونی اور اندرونی دشمنوں کو بےنقاب کر دیا، میں خود کو اور قوم کو عمران خان کا مقروض سمجھتا ہوں۔



