تکہ بوٹی بریانی بنانے کی مزیدار ریسیپی

چکن بریسٹ آدھا کلو2 چاول دو پیالی3 نمک حسب ذائقہ4 ادرک لہسن پسا ہوا دو کھانے کے چمچ5 پیاز تین عدد درمیانی6 پسی ہوئی لال مرچ ایک کھانے کا چمچ7 ثابت گرم مصالحہ ایک کھانے کا چمچ8 پسا ہوا گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ9 دہی ایک پیالی10 پپیتا پسا ہوا ایک چائے کا چمچ11 زردے کا رنگ ایک چوتھائی چائے کا چمچ12 نیم گرم دودھ آدھی پیالی13 کوکنگ آئل حسب ضرورت
تیار کرنے کی ترکیب
1چکن کو دھو کر کچھ دیر فریزر میں رکھیں پھر اس کی چوکور بوٹیاں کاٹ لیں۔2دو پیاز کو کچی پیس لیں اور اس میں دو کھانے کے چمچ کوکنگ آئل،نمک،ایک چائے کا چمچ ادرک لہسن،ایک چائے کا چمچ لال مرچ،گرم مصالحہ،پپیتا اور دہی ڈال کر اچھی طرح ملا لیں اور اس مصالحے سے چکن کی بوٹیوں کو میرینیٹ کرکے رکھ دیں۔3چاولوں کو دھو کر بھگو دیں پھر نمک ملے پانی میں ثابت گرم مصالحہ ڈال کر چاولوں کو ایک کنی اُبال لیں اور چھلنی میں ڈال کر پانی نتھار لیں۔4میرینیٹ کی ہوئی بوٹیوں کو سیخوں پر لگا کر کوئلوں پر یا گرل پین پر سینک لیں اور اس کے بچے ہوئے مصالحے کو محفوظ کر لیں۔5چار سے چھ کھانے کے چمچ کوکنگ آئل میں ایک باریک کٹی ہوئی پیاز کو سنہری فرائی کریں۔6پھر اس میں ادرک لہسن،نمک،لال مرچ اور بوٹیوں کا مصالحہ ڈال کر ہلکا سا بھونیں۔7گرل کی ہوئی بوٹیوں کو اس مصالحے میں ڈال کر ملائیں اور چولہے سے اُتار لیں۔8پین میں ہلکا سا کوکنگ آئل لگا کر آدھے چاول پھیلا کر ڈالیں،اس پر مصالحے والی بوٹیاں پھیلا کر اوپر سے چاول ڈال دیں۔9آخر میں اس میں دودھ میں زردے کا رنگ ملا کر ڈالیں اور اوپر سے فوائل میں دہکتا ہوا کوئلہ رکھ کر ڈھک دیں اور ہلکی آنچ پر آٹھ سے دس منٹ کے لئے دم پر رکھ دیں۔10کوئلہ نکال کر اسے اچھی طرح ملا کر ڈش میں نکالیں،سلاد اور رائتے کے ساتھ گرم گرم منفرد بریانی کا مزہ لیں۔



