صحت
ازدواجی زندگی کو بہترین بنانے والی ورزشیں


جنسی تعلقات کی ماہر میگن فلیمنگ نے شادی شدہ لوگوں کے لیے کچھ ایسی ورزشیں بتائی ہیں جو ان کی ازدواجی زندگی کو بہتر بنا سکتی ہیں۔
میگن فلیمنگ جنسی تعلقات کی سرٹیفائیڈ ماہر ہونے کے ساتھ ساتھ ماہر نفسیات بھی ہیں، ان کا کہنا ہے کہ ورزش مردوخواتین کی جنسی صحت کے لیے ناگزیر چیز ہے اور کچھ مخصوص ورزشیں اس مقصد کے لیے بہت فائدہ مند ثابت ہوتی ہیں۔
میگن فلیمنگ کا کہنا تھا کہ ان ورزشوں میں پیلاٹیز(Pilates)، پلینک (Plank)، سکواٹس (Squats)، کیجلز (Kegels)، پیراکی (Swimming) اور یوگا شامل ہیں۔
یہ دماغ اور جسم کی ایسی ورزشیں ہیں جو جنسی صحت کے حوالے سے مردوخواتین دونوں میں یکساں مفید ثابت ہوتی ہیں۔
ان ورزشوں سے پٹھے بہت مضبوط ہوتے ہیں اور جسم میں لچک آتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ جسم میں خون کا بہاﺅ بہتر ہوتا ہے۔
یہ وہ تمام عوامل ہیں جو ہماری جنسی صحت کی بہتری کے لیے ناگزیر ہیں۔



