دلچسپ و عجیب

مسجد نبوی ﷺ میں جب چڑیا کو آبِ زم زم پیش کیا گیا تو اس نے کیا کیا؟

صرف انسان ہی نہیں اللہ پاک نے اپنی دوسری مخلوق جیسے چرند پرند میں بھی قدرتی طور پر مقدس مقامات سے بہت لگاؤ رکھا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ اب 2 سال بعد کورونا وائرس کی پابندیاں ختم ہونے کے بعد جب روضہ رسولﷺ اور خانہ کعبہ وہی پرانی والی رونقیں بحال ہوئیں تو تب سے ہی بہت سی روح پرور تصاویر اور ویڈیوز  سامنے آئیں۔

لیکن یہ پہلی ویڈیو ہے جس نے پوری دنیا کے ہی دل جیت لیے ہیں۔

مدینہ منورہ میں جب ایک خدمت گزار مسلمان نے آب زم زم کے کولر پر ایک چڑیا کو بیٹھے ہوئے دیکھا تو نہ جانے اسے اس بات کا کیسے احساس ہوا کہ اسے پانی پلانا چاہیے۔

اس نے جیسے ہی اس چڑیا کو گلاس میں پانی دیا تو یہ چڑیا کافی شوق سے پانی پیا۔

واضح رہے کہ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہوئی اور اس کی مقبولیت کا اندازہ ہم اسی بات سے لگا سکتے ہیں کہ اب تک اسے 16 ہزار سے زائد لوگ سوشل میڈیا پر دیکھ چکے ہیں اور کئی ہزار لوگ اسے پسند بھی کر چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button