سندھ ہاوس دلالی کا اڈہ اور منحرف پی ٹی آئی اراکین جسم فروش خواتین سے بھی بدتر قرار


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رکنِ قومی اسمبلی عالیہ حمزہ ملک نے اپنی پارٹی کے منحرف ارکان کو جسم فروش خواتین سے بھی گیا گزرا اور سندھ ہاؤس کو دلالی کا اڈہ قرار دے دیا۔
ڈان نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عالیہ حمزہ ملک انتہائی سخت زبان استعمال کرتی رہیں۔
انہوں نے انتہائی جذباتی لہجے میں کہا کہ “اچھی ہے ان سے جسم فروش خاتون، یہ جو سندھ ہاؤس آج جسم فروشی کا اڈہ بنا ہوا ہے ناں، وہاں پر دلال بیٹھے ہوئے ہیں اورجس طرح کی خریدو فروخت کر رہے ہیں، مجھے افسوس ہے کہ قومی ٹی وی پر اس طرح کے الفاظ استعمال کر رہی ہوں لیکن یہ میرے جذبات ہیں۔”
خیال رہے کہ پی ٹی آئی کے 11 منحرف ارکان اس وقت سندھ ہاؤس میں موجود ہیں اور وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر اپوزیشن کا ساتھ دینے کیلئے پر عزم ہیں۔
ترین گروپ کے راجہ ریاض کا دعویٰ ہے کہ سندھ ہاؤس میں پی ٹی آئی کے 24 منحرف ارکان موجود ہیں۔
دوسری جانب پی ٹی آئی کے رکنِ قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار نے دعویٰ کیا ہے کہ تین وفاقی وزرا تحریک انصاف چھوڑ چکے ہیں جب کہ منحرف ارکان کی مجموعی تعداد 33 ہے۔



