شوبز

ماضی کی مقبول نیوز کاسٹر عشرت فاطہ کی دوبارہ اسکرین پر واپسی

ماضی کی مقبول ترین نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ جو بعد میں عشرت ثاقب کے نام سے پہچانی جانے لگیں، انھوں نے دوبارہ اسکرین پر واپسی کا سفر شروع کردیا ہے۔

ستر، اسی اور نوے کی دہائی میں انھوں نے سرکاری چینل پی ٹی وی پر بطور نیوز کاسٹر خدمات سرانجام دیں۔ زیادہ تر عشرت دن بھر کے اہم نیوز بلیٹن نو بجے کے وقت ویکھنے والوں کو اسکرین پر نظر آتی تھیں۔

عشرت ثاقب کا میٹھا لہجہ، سادہ الفاظ کا چناءو، بہترین تنفظ اور خوبصورت آواز کے ساتھ خبریں پہنچانے میں کوءی ثانی نہیں تھا ۔ سر پر سلیقے سے دوپٹہ اوڑھنا اور کپٹروں کے رنگ کا قلم ان کی شخصیت کو مزید نکھارتا تھا ۔

گزشتہ دنوں مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر عشرت فاطمہ نے اچانک ویڈیو پیغام دے کر مداحوں کو خوشگوار حیرت میں ڈال دیا- پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ چونکہ وہ ٹوئٹر کی دنیا میں نئی آئی ہیں، سمجھنے کی کوشش کر رہی ہیں- مداحوں کا حوصلہ افزائی کرنے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ چھوٹی چھوٹی باتوں کے ذریعے رابطے میں رہنا انھیں اچھا لگتا ہے اور آئندہ بھی رابطہ میں رہنے کا عندیہ دیا-

 آج بھی ان کا خبریں پڑھنے کا سفر جاری ہے -ریڈیو پر فیس بک پر لائيو ان کا خبرنامہ آتا ہے اور آج بھی ان کی خبروں کے مداحوں کى تعداد کم نہیں بلکہ سب سے زيادہ ويوز ملتے ہیں-

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button