پاکستان

تاریخ رقم کردی گئی، پاک فوج میں پہلی بار 2 ہندو آفیسرز کی لیفٹیننٹ کرنل کے عہدے پر ترقی

پاک فوج میں دو ہندو آفیسرز کو لیفٹیننٹ کرنل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔

میجر ڈاکٹر کیلاش کمار اور میجر ڈاکٹر انیل کمار کو لیفٹیننٹ کرنل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔

دونوں افسران پاک فوج کی میڈیکل کور میں فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

ڈاکٹر کیلاش کمار اور ڈاکٹر انیل کمار پاک فوج میں لیفٹیننٹ کرنل کے عہدے پر ترقی پانے والے پہلے ہندو آفیسرز ہیں۔

تھرپارکر سندھ کے رہائشی لیفٹیننٹ کرنل ڈاکٹر کیلاش کمار 1981 میں پیدا ہوئے اور انہوں نے پاک فوج میں 2008 میں کمیشن حاصل کیا۔

جبکہ بدین سندھ کے رہائشی لیفٹیننٹ کرنل ڈاکٹر انیل کمار 1982ء میں پیدا ہوئے اور انہوں نے پاک فوج میں 2007 میں کمیشن حاصل کیا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button