شوبز
نشے میں دھت بھارتی اداکارہ ایک شخص کو گاڑی سے ٹکر مارنے پر گرفتار


بھارت کی خوبرو اداکارہ کاویہ تھاپڑ کو شراب کے نشے میں دھت ہو کر شہری کو ٹکر مارنے اور پولیس اہلکاروں کے ساتھ الجھنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ساؤتھ انڈین اداکارہ کاویہ تھاپڑ 17 فروری کی شب نشے میں دھت ہو کر گاڑی چلا رہی تھیں، اس دوران انہوں نے ایک شہری کو ٹکر ماری اور اس کے بعد پولیس اہلکاروں کے ساتھ لڑائی کی اور گالیاں دیں، پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے انہیں گرفتار کر لیا ہے، اداکارہ کو جویڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے۔
17 فروری کو پولیس کو کال موصول ہوئی کہ جے ڈبلیو میریٹ ہوٹل کے قریب اداکارہ لوگوں کے ساتھ بحث کر رہی ہیں۔



