شوبز
آغا ماجد اور سلیم البیلا کی دبئی میں جگت بازی پر ہنگامہ، پولیس بلانے کی دھمکی


پاکستانی کامیڈین آغا ماجد اور سلیم البیلا دبئی میں ایک شو کے دوران پشتونوں پر جگت بازی کرنے پر مشکل میں پھنس گئے۔
دبئی میں ایک شو کے دوران دونوں پاکستانی کامیڈین اپنے چٹکلوں سے لوگوں کو ہنسا رہے تھے۔
اسی دوران انہوں نے پشتونوں کے حوالے سے جگت کی تو ہال میں موجود ایک شخص طیش میں آگیا اور احتجاج شروع کردیا۔
اس شخص نے دونوں اداکاروں سے معافی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان نہیں دبئی ہے، یہاں کسی کے خلاف بات نہیں کی جاسکتی، اگر سلیم البیلا اور آغا ماجد معافی نہیں مانگتے تو ان کے خلاف پولیس سے شکایت کرے گا۔
شو کے دوران ہنگامہ آرائی کے بعد دونوں کامیڈینز نے معافی مانگ کر معاملہ رفع دفع کردیا۔



