تازہ ترین

چند بے روزگار نوکری کی تلاش میں پنجاب کو بدنام کرنے کے مشن پر لگے ہوئے ہیں، عظمیٰ بخاری

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ‏چند بےروزگار نوکری کی تلاش میں پنجاب کو بدنام کرنے کے مشن پر لگے ہوئے ہیں، نوکری کے حصول کے لیے پنجاب اور مریم نواز ان کے اعصاب پر سوار ہیں۔

اپنے بیان عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب واحد صوبہ ہے جو کرپشن کے خلاف کارروائیاں کر رہا ہے۔ اینٹی کرپشن پنجاب شفاف ادارے کے طور پر کام کر رہا ہے، پنجاب کے تمام محکمے بدعنوان عناصر کے خلاف کارروائیاں کر رہے ہیں۔

عظمٰی بخاری نے کہا کہ پولیس، پیرا اور دیگر محکموں میں باڈی کیمز کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ سرکاری اداروں میں سی سی ٹی وی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے، پنجاب میں کوئی سفارش چلتی ہے نہ رشوت۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button