اہم خبریںپاکستانتازہ ترینحالات حاضرہشوبز

اسلام آباد ہائیکورٹ: مسٹر پتلو کی ضمانت قبل از گرفتاری منظوری

معروف ٹک ٹاکر مسٹر پتلو کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے بڑا ریلیف مل گیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے مسٹر پتلو کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں 10 نومبر تک متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کر دی۔

دورانِ سماعت ان کے وکیل بیرسٹر قاسم نواز نے مؤقف اختیار کیا کہ مہندی کی تقریب کے لیے باقاعدہ این او سی حاصل کیا گیا تھا جبکہ امن و امان برقرار رکھنا انتظامیہ کی ذمہ داری تھی۔ اس دوران تو مسٹر پتلو موقع پر موجود بھی نہیں تھے بلکہ اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔

ساتھ ہی انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ مسٹر پتلو کو سی سی ڈی کے مبینہ پولیس مقابلے میں نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button