اہم خبریںپاکستانتازہ ترینحالات حاضرہ

سندھ ہائیکورٹ: 3 ایڈیشنل ججز کی تقریب حلف برداری

کراچی: سندھ ہائیکورٹ کے کمیٹی روم میں 3 ایڈیشنل ججز کی تقریب حلف برداری ہوئی۔

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس ظفر احمد راجپوت نے ایڈیشنل ججز سے حلف لیا۔

جسٹس محمد ہمایوں خان، جسٹس سریش کمار نے بطور ایڈیشنل جج  عہدے کا حلف لیا۔

جسٹس شاہ نواز میمن نے بھی بطور ایڈیشنل جج عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

حلف برداری کی تقریب میں ہائیکورٹ کے ججز، بار کے نمائندے اور سینئر وکلا شریک ہوئے۔

سندھ ہائیکورٹ میں مستقل ججز کی تعداد 30 اور ایڈیشنل ججز کی تعداد 4 ہوگئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button