
کراچی: بچوں کے خلاف بڑھتے ہوئے جرائم پر اداکارہ زارا نور عباس نے پاکستان کے موجودہ حالات کو ’’بدترین وقت‘‘ قرار دے دیا۔
زارا نور عباس نے انسٹاگرام اسٹوری میں کہا کہ مسئلہ صرف یہ نہیں کہ ہر طرف زیادتی اور قتل کے واقعات دیکھنے کو مل رہے ہیں بلکہ اصل تشویش یہ ہے کہ ایسے جرائم پر کوئی مثال قائم نہیں کی جا رہی جس سے مجرموں کے حوصلے بڑھ رہے ہیں۔
اداکارہ کے مطابق یہ واقعات اس قدر عام ہو چکے ہیں کہ اب یہ مسئلہ کسی ایک صنف تک محدود نہیں رہا۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ ایسے حالات میں والدین اپنے بچوں کی حفاظت کیسے کریں اور کیا قانون کو ہاتھ میں لینا ہی واحد راستہ رہ گیا ہے؟ قانون کا رویہ بھی غیر سنجیدہ دکھائی دیتا ہے۔
اداکارہ نے سوال اٹھایا کہ ایسے حالات میں والدین اپنے بچوں کو کیسے محفوظ رکھ سکتے ہیں جبکہ حالیہ دنوں میں پیش آنے والے یہ افسوسناک واقعات شہر میں خوف و ہراس کا سبب بن رہے ہیں۔



