اہم خبریںپاکستانتازہ ترینحالات حاضرہخواتین

خواتین کے لیے خوشخبری، لاہور میٹرو بس سروس نے بڑی سہولت فراہم کر دی

لاہور میٹرو بس سروس میں خواتین کے لیے خصوصی فلیٹ شامل کر لیا گیا، 5 اسپیڈو بسیں میٹرو ٹریک پر خواتین کو سروس فراہمی کے لیے آپریشنل کر دی گئیں۔

وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان کا کہنا تھا کہ خواتین کو رش میں ہراسگی سے بچانے اور سفر میں آسانی کے لیے اضافی بسیں شامل کی گئیں۔ وزیراعلیٰ کے احکامات پر فوری عمل درآمد کے لیے اسپیڈو بسوں کو فلیٹ میں شامل کیا گیا۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ جلد اسپیڈو کی جگہ اضافی میٹرو بسوں کی خریداری کر کے خواتین کے لیے مختص کریں گے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button