اہم خبریںپاکستانحالات حاضرہسیاست

پی پی پی اور آئی پی پی کی مرکزی قیادت کی ملاقات، گلگت بلتستان میں حکومت سازی پر تبادلۂ خیال

 گلگت: پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کی مرکزی و صوبائی قیادت اور استحکامِ پاکستان پارٹی کی مرکزی و صوبائی قیادت کے مابین ایک اہم اجلاس گلگت میں منعقد ہوا، جس میں موجودہ سیاسی صورتحال، عوامی مسائل، صوبہ گلگت بلتستان کے مفادات اور گلگت بلتستان میں حکومت سازی سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

اجلاس کے دوران دونوں جماعتوں کے قائدین نے اس امر پر اتفاق کیا کہ عوامی توقعات پر پورا اترنے، سیاسی استحکام کو فروغ دینے اور بہتر طرزِ حکمرانی کو یقینی بنانے کے لیے باہمی تعاون اور مشاورت ناگزیر ہے۔

اس موقع پر گلگت بلتستان میں حکومت سازی کے مختلف پہلوؤں، آئندہ کے سیاسی لائحۂ عمل اور عوامی فلاح و بہبود سے متعلق امور پر بھی سیر حاصل گفتگو کی گئی۔

اجلاس کے اختتام پر یہ فیصلہ کیا گیا کہ گلگت بلتستان میںحکومت سازی سمیت تمام اہم سیاسی اور انتظامی معاملات دونوں جماعتوں کی مرکزی قیادت کی باہمی مشاورت، اتفاقِ رائے اور طے شدہ فیصلوں کے مطابق آگے بڑھائے جائیں گے۔

دونوں جماعتوں نے خطے کی ترقی، عوامی خدمت اور سیاسی استحکام کے لیے مشترکہ طور پر کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button