
کراچی: سندھ حکومت نے ٹریفک نظام کو بہتر بنانے اور سڑکوں پر محفوظ سفر کو یقینی بنانے کے لیے موٹر گاڑیوں کے نظام کو مکمل طور پر کمپیوٹرائز کر دیا ہے۔
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے واضح کیا ہے کہ بغیر کمپیوٹرائزڈ فٹنس سرٹیفکیٹ اب کوئی بھی گاڑی سڑک پر نہیں چل سکے گی۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ صوبے میں موٹر گاڑیوں کے پورے نظام کو کمپیوٹرائز کر دیا گیا ہے اور فٹنس کے نظام میں شفافیت کو یقینی بنایا گیا ہے۔
شرجیل میمن نے مزید بتایا کہ محکمہ صحت کی جانب سے ایمبولینسز کو واضح ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ سائرن اور لائٹس صرف مخصوص حالات میں استعمال کی جائیں۔ ان کے مطابق مریض کو اٹھانے اور ہسپتال منتقل کرنے کے دوران ہی سائرن بجانے کی اجازت ہوگی۔



