
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کراچی کے صنعتی علاقوں کے لیے 9 ارب 28 کروڑ روپے سے زائد کے ترقیاتی پیکیج کی منظوری حکومت سندھ کا تاریخی اور بروقت فیصلہ ہے،
سندھ حکومت کراچی کو دوبارہ مضبوط، فعال اور مسابقتی صنعتی مرکز بنانے کے لیے پوری سنجیدگی اور تسلسل کے ساتھ کام کر رہی ہے،
کراچی ملکی معیشت کا دل اور صنعتی زونز کی بحالی اور ترقی براہِ راست روزگار، برآمدات اور سرمایہ کاری سے جڑی ہوا شہر ہے،
ان کا کہنا تھا کہ صنعتی علاقوں کے انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے جامع روڈ میپ کے تحت پیر سے ترقیاتی کام شروع ہوں گے اور چھ ماہ کے اندر مکمل کیے جائیں گے،
یہ فنڈز انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس سے فراہم کیے جا رہے ہیں جو صنعتوں ہی کی جانب سے ادا کیا گیا،
مختلف صنعتی زونز کے لیے ضرورت اور ترجیح کی بنیاد پر فنڈز کی منصفانہ تقسیم سندھ حکومت عملی اقدامات کا ثبوت ہے،
سنیئر صوبائی وزیر نے مزید کہاکہ ترقیاتی کاموں کے معیار، رفتار اور شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، مجوزہ نگران کمیٹی کے ذریعے تمام منصوبوں کی کڑی نگرانی کی جائے گی،
وزیرِ اعلیٰ سندھ نے واضح اعلان ہے کہ پہلے مرحلے کی تکمیل کے بعد صنعتی علاقوں کے لیے اسی نوعیت کا ایک اور بڑا ترقیاتی پیکیج دیا جائے گا،
صنعتی انفراسٹرکچر کی بحالی سے ٹرانسپورٹ اور لاجسٹکس میں بہتری آئے گی، کاروباری لاگت میں کمی اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی بھی ممکن ہوگی،



