
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب کے بجٹ میں ایک بھی نیا ٹکیس نہ لگانے پر خوشی ہے۔
نجی ٹی وی چینل سے گفت گو میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ دوسرا سال ہے کہ پنجاب میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا۔
اس سے قبل وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب کے بجٹ کی منظوری دیتے ہوئے صوبائی کابینہ کے 27 ویں اجلاس سے خطاب میں کہا کہ پائی پائی عوام کی امانت ہے، اللّٰہ تعالیٰ کے سامنے جوابدہ ہیں، زیرو ٹیکس اور سب سے بڑا ڈویلپمنٹ بجٹ ہے۔
انہوں نے کہا کہ الحمداللّٰہ، سب سے بڑا ترقیاتی فنڈ ہونے کے باوجود، کوئی مالیاتی اسکینڈل سامنے نہیں آیا، پچھلا ترقیاتی بجٹ بھی ایک ریکارڈ تھا، اپنے سارے ریکارڈ خود توڑیں گے۔



