پاکستان
سندھ حکومت عوام کو ڈلیور کرنے میں نمبرون پوزیشن پر آچکی :چودھری سجاد نذیر

لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما چودھری سجاد نذیر نے کہا سندھ حکومت عوام کو ڈلیور کرنے میں نمبرون پوزیشن پر آچکی ہے۔
انہوں نے کہاکہ سندھ حکومت کے عوامی فلاحی اور ترقیاتی منصوبوں کی تعریف یو این او اور یونسیف نے بھی کی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عالمی اداروں نے یہ تسلیم کیا ہے کہ جب سیلاب سے تباہی مچی تو سندھ حکومت نے بے گھر افراد کو پکے گھر بنا کر دئیے، وہ بھی مالکانہ حقوق پر دیئے ہیں ۔



